جمعہ 07 ستمبر 2018 اونٹاریو کے اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے اور مالی مسائل پر قابو پانے کے لئے اسپتالوں کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس بات کا اعلان وزیر صحت کرسٹین ایلٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اونٹاریو کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہے نیز دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے جس کے لئے وسائل درکار ہیں ۔اونٹاریو حکومت کو مالیات مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسپتالو کی ضرورتات پوری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔پریمیر ڈگ فورڈ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ و ہ اگلے پانچ سالوں میں اسپتالوں میں پندرہ ہزار نئے بستر فراہم کریں گے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
ٹورنٹوقومی آواز ۔ ٹورنٹو