قومی آواز ۔ اسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عا صم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں بتا یا کہ بھارت اس کام کے لیے بعض اوقات ایرانی سرزمین کا بھی استعمال کرتا ہے ۔
نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان میں ”را “کی مداخلت کےبہت سے شواہد سامنے آئے اور حال ہی میں ”را “کا ایجنٹ پکڑا گیا ،اس حوالے سے پاکستانی خفیہ اداروں نے ایرانی خفیہ اداروں سے پہلے ہی معلومات کا تبادلہ کر لیا تھا لیکن آرمی چیف جنر ل راحیل شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات کی سطح پر یہ بات اس طرح زیر بحث آئی کہ آرمی چیف نے ایرانی صدر کو پاکستان میں ”را “کی مداخلت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آج آرمی چیف کی ایرانی صدر سے بہت خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات آگے بڑھانے اور خطے کے سیکیورٹی ایشوز پر بات چیت ہوئی ،اس دوران آرمی چیف نے ایرانی صدر سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “پاکستان میں مداخلت کر رہی ہے ،خاص طور پر بلوچستان میں را کی کارروائیاں جاری ہیں ،آرمی چیف نے انہیں بتا یا کہ بعض اوقات ”را “ہمارے برادر ملک ایران کی سرزمین بھی اس کام کے لیے استعمال کرتی ہے ،جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ایسی حرکتوں سے روکا جائے اور بھارت پاکستانی استحکام کے قیام میں مسائل