قومی آواز ٹورنٹو
Sunday March 18,2018
این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ ان دنوں سگھ علیحدگی پسند گروہوں سے تعلق رکھنے کے الزامات سے نبرد آزما ہیں ۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جون 2015میں سگھ علیحدگی پسندوں کی ایک ریلی میں شرکت کی تھی ۔ جبکہ جگمیت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک بحیثیت ایک وکیل کے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اسی دوران انسانی حقوق کے حوالے سے انہوں نے کچھ سکھوں کے کیسز بھی لڑے تھے جس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خود بھی علیحدگی پسندوں کی کسی تحریک سے وابستہ ہیں۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دورہ انڈیا کے وقت سے ہی اس قسم کے الزامات در الزامات میڈیا میں آ رہے ہیں اور بہت سے لوگوں کو اپنی غیر جانبداری ثابت کر نی پڑ رہی ہے۔