Thursday May 17 یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں ہیلتھ کینیڈا کے ترجمان نے بتایا کہ اس طرح کی قانون سازی کو روبہ عمل ہونے میں کم سے کم ایک سو اسی روز کا وقت لگتا ہے ۔واضح رہے کہ سگریٹ کمپنیوں اور ان کے حلیف سگریٹ بیچنے والے اسٹورمالکان کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ سے کسی کو کوئی ترغیب نہیں ملتی بلکہ اس کے عوامل دوسرے ہیں مگر بل کے حامی یہ بات تسلیم نہیں کرتے ۔بل پر عوامی رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو :۔
لبرل حکومت نے قانون سازی کے عمل میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اب تمباکو نوشی کے خلاف مزید سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایس فائیو نامی بل پاس کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ ساز کمپنیاں اب اپنے پیکٹ کو سادہ رکھنے کی پابند ہوں گی نیز پیکٹ پر کوئی رنگا رنگ اشتہار بھی نمایاں کر کے نہیں دکھایا جا سکے گا۔ اس نئے ٹوبیکو ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ پر رنگ ،فونٹ اور لوگو سب کچھ ایک ضابطے کے تحت ہی لگایا جا سکے گا اور پیکٹ پر کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی جا سکے گی جس سے سگریٹ کی طلب پیدا ہو یا اس سے کوئی تحریک پیدا ہو۔