شوگر کے مریضوں کو قوت سماعت میں بھی کمی ہوسکتی ہے امریکہ کے سنی ڈاون اسٹیٹ ریسرچ سنٹر کی تحقیق کے دوران اس بات کا پتہ چلا ہے کہ ٹائپ -2 شوگر کے مریضوں میں سننے کی صلاحیت کم ہوسکتی ہے تحقیق کار الزیبتھ نے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ شوگر کے تمام مریضوں کو یہ خطرہ لاحق ہوگا.لیکن سننے کی صلاحیت کم ہونے کی جو وجہ ہے اس کی وجہ شوگر ہے شوگر کے مریضوں کا جب ٹسٹ کیا گیا ان میں زیادہ تر افراد میں سننے کی صلاحیت میں کمی محسوس کی گئی۔