قومی آواز ۔ ٹورنٹو لارنس پارک میں ہفتے کی رات ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کیا گیااور حملہ آور خاتون کے سر پر وار کرنے کے بعد موقع سے پیدل فرار ہو گیا۔ خاتون نے قریبی گھر تک پہنچ کر مدد طلب کی جس پر انہوں نے سڑک سے گزرتے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس نے انہیں اسپتال تک پہنچایا۔ انیس سالہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جن کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق طبی وجوہ کی بناءپر ابھی تک خاتون کا بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا تاہم اتنا معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور ایک بیس سالہ سفیف فام نوجوان تھا جس نے بلیک ہوڈ پہن رکھا تھا۔ پولیس نے شہریوں سے اس کیس میں مدد کی اپیل کی ہے ۔
Sunday, October 22, 2017