Sunday June 10 قومی آواز ٹورنٹو عینی شاہدین کے مطابق خاتون اور مرد دونوں سفید فام تھے اور اسپرے کے بعد دونوں کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس ملزمان کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق مرچوں کا اسپر ے کر کے مبینہ طور پر لوگوں کو لوٹنے والے دو ملزمان جن میں ایک عورت بھی شامل ہیں کو پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ ملزمان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی شب ڈاﺅن ٹاﺅن انٹر سیکشن پر کھڑے لوگوں کے ایک گروپ پر مرچوں کا اسپرے کر دیا جس سے لوگوں کی حالت غیر ہو گئی اور پانچ لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جا نا پڑا۔پولیس کا خیال ہے اس جرم میں دو افراد شامل ہیں جن میں سے ایک عورت ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں