مرچوں کا اسپرے کر کے لوٹنے والے ایک خاتون سمیت دو ملزمان کی تلاش

Sunday June 10

قومی آواز ٹورنٹو
ٹورنٹو پولیس کے مطابق مرچوں کا اسپر ے کر کے مبینہ طور پر لوگوں کو لوٹنے والے دو ملزمان جن میں ایک عورت بھی شامل ہیں کو پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ ملزمان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی شب ڈاﺅن ٹاﺅن انٹر سیکشن پر کھڑے لوگوں کے ایک گروپ پر مرچوں کا اسپرے کر دیا جس سے لوگوں کی حالت غیر ہو گئی اور پانچ لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جا نا پڑا۔پولیس کا خیال ہے اس جرم میں دو افراد شامل ہیں جن میں سے ایک عورت ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

عینی شاہدین کے مطابق خاتون اور مرد دونوں سفید فام تھے اور اسپرے کے بعد دونوں کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس ملزمان کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔