مشرف کے آف شور اکاﺅنٹس میں 2ارب روپے کہاں سے آئے؟

قومی آواز ۔ اسلام آباد: ہمارے ہاں سیاستدانوں کو خدا کے فرزند ارجمند تصور کیا جا تا ہے ۔ پس جب کبھی تنقید کا موقع آئے تو ان مقدس گائیوں کے خلاف کسی کو بھی ایک لفظ منہ سے نکالنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔تاہم حال ہی میں پاناما لیکس کے تناظر میں سامنے آنے والے دستاویزات کی روشنی میں ملک کی مایہ ناز سیاسی و سماجی شخصیات کے کچے چھٹے کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ ملک کی بیشتر بڑی شخصیات کو آف شور اکاﺅنٹس رکھنے کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔لیکن ان تمام شخصیات میں ایک نام سابق آمر صدر پرویز مشرف کا بھی ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر پرویز مشرف کے آف شوراکاﺅنٹ میں 2ارب کی خطیر رقم آئی کہاں سے ؟ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرف کے آف شور اکاﺅنٹ میں منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے علاوہ 2156ملین نٹ کیش موجود ہے ۔ تاہم اس کے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے کاغذات کے مطابق اس کے کل اثاثوں کی مالیت صرف626ملین روپے ہے ۔سابق صدر کے قریبی زرائع کے مطابق مشرف کے لندن اور دبئی میں سات سے دس آف شور اکاﺅنٹس ہیں جن میں بڑی بھاری تعداد میں ڈالر ، سٹرلنگ پاﺅنڈزاور درھم جمع ہیں۔زرائع کے مطابق ان آف شور اکاﺅنٹس کے علا وہ مشرف نے بیرون ملک بڑی بچت کی غرض سے سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ۔واضح رہے میڈیا کی جانب سے اس سے قبل بھی پرویز مشرف سے سوالات کیے جا چکے ہیں کہ جب انھوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تو اتنی جلدی ترقی منزلیں کیسے طے کر لیں ؟تاہم تاحال یہ عقدہ نہیں کھل سکا کہ آخر مشرف کے پاس اتنی بڑی رقومات آئی کہاں سے ۔جبکہ پرویز مشرف اپنی سوانح حیات ”ان دی لائن آف فائر“میں اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ انھوں نے ایک غریب خاندان میں آنکھ کھولی تھی لیکن اب انکی تنحواہ آدھا ملین ہے ۔زرائع نے بتایا کہ مشرف نے گزشتہ برس دبئی کی ایک آن لائن ٹریڈنگ کمپنی میں 145ملین روپے کی سرمایہ کاری کی مذکورہ کمپنی میں مشرف کے اکاﺅنٹ کا نمبر اے وی 77777ہے۔ علا وہ ازیں ابو ظہبی کے یونین نیشنل بنک میں مشرف اور سابق خاتون اول صہبا مشرف کا مشترکہ بنک اکاﺅنٹ 4002000304ہے جس میں 391ملین روپے کی خطیر رقم جمع ہے۔ اسی بنک میں ایک اورمشترکہ اکاﺅنٹ 400200315میں (48ملین روپے )جمع ہیں ۔متحدہ عرب امارات کے اسی بنک میں مشرف اور صہبا کے درھم اکاﺅنٹ میں گزشتہ برس تک7,600,000درھم کی رقم جمع تھی ۔متحدہ عرب امارات کے یونین نیشنل بینک میں ہی صہبا مشرف کے درہم اکاو¿نٹ4003006700 میں گزشتہ برس تک 76,00,000 (174 ملین روپے) جمع تھے۔ یونین نیشنل بینک کے چوتھے اکاو¿نٹ 4003006711میں(184 ملین روپے) کی رقم جمع تھی۔ پانچویں اکاو¿نٹ4003006722 میں(728 ملین روپے) جمع تھے۔چھٹے اکاو¿نٹ 4003006733میں (184 ملین روپے) ، ساتویں اکاو¿نٹ میں 4003006744 (184 ملین روپے) اور آٹھویں اکاو¿نٹ میں جوڑی کے نام پر (118 ملین روپے) محفوظ ہیں۔واضح رہے نواز شریف کو ملک بدر کرنے اور اقتدار سنبھالنے کے بعد مشرف نے اپنے اثاثوں میں کسی کیش کا ذکر نہیں کیا تھا ۔ انھوں ملک کے مختلف حصوں میں صرف اپنے چند پلاٹس کی موجودگی کا ہی ذکر کیا تھا ۔لیکن اتنے کم عرصے میں انکے اثاثوں کی مالیت اربوں روپے کیسے ہوگئی یہ ایک اہم سوال ہے ۔ اسی طرح پاناما لیکس میں کم بیش200پاکستانیو ں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں تاجر، ریٹائرڈ اور حاضر سروس جج شامل ہیں تاہم میڈیا کی جانب سے صرف سیاستدانوں پر ہی توجہ دی جا رہی ہے ۔