کینیڈا15 نومبر ، 2018 ڈیون پورٹ کے علاقے میں ایک بس کے بجلی کے پول سے ٹکرا جانے سے بس میں سوار ستائیس افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔بس میں کل پینتالیس افراد سوار تھے۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قومی آواز: ٹورنٹو