قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ کوئینز اسٹریٹ پر واقع عمارت میں لگی آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائر چیف کے مطابق فائر فائٹر کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں. آگ جمعرات کی رات ساڑھے آٹھ بجے لگی جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی کاروائی کی گئی اور ٹیم نے جا کر آگ پر قابو پایا ۔آگ سے کسی جانی نقصا ن کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم ہزاروں ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Saturday April 28