منگل 04 ستمبر 2018 ٹورنٹو پولیس کے مطابق اتوار کی شام کورونیشن پارک کینیڈین نیشنل ایگزیبیشن گراؤنڈ کے قریب فائر نگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق علاقے سے پولیس کو فائرنگ کی کمپلین موصول ہوئی تھی۔ جائے واردات سے تیس سالہ شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں چار افراد ملوث تھے جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو