قومی آواز:ٹورنٹو
ٹورنٹو خبریں 23 مارچ ، 2019
کینیڈا اور چائنا کے درمیان جاری کشیدگی تجارتی تعلقات پر بھی اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ کینیڈا کی کنولا کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ چائنا کے خریداروں نے کینیڈا سے کنولا سیڈ کی خریداری بند کر دی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے سال چائنا نے کینیڈا کی کل پیداوار کی چالیس فیصد کنولا کی خریداری کی تھی۔