قومی آواز ۔ ٹورنٹو ساﺅتھ ویسٹرن اونٹاریو میں اسکولوں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے الزام میں ایک طالبہ پر چارجز عائد کئے گئے ہیں۔ (یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں) پولیس ترجمان چیری گرینو کا کہنا ہے کہ کیمبرج اسکول سے اس بارے میں شکایت درج کرائی گئی تھی کہ ان کے اسکول میں کچھ نازیبا اور دھمکی آمیز چاکنگ کی گئی ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک طالبہ کا سراغ لگایا جو اس جرم میں ملوث پائی گئی۔پولیس کا خیال ہے کہ طالبہ نے شرارتاً ایسا کیا ہے تاہم اس واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
Sunday, April 07, 2018