اسکولوں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والی طالبہ پر چارجز عائد کر دئیے گئے، پولیس ترجمان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 07, 2018

ساﺅتھ ویسٹرن اونٹاریو میں اسکولوں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے الزام میں ایک طالبہ پر چارجز عائد کئے گئے ہیں۔ (یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں) پولیس ترجمان چیری گرینو کا کہنا ہے کہ کیمبرج اسکول سے اس بارے میں شکایت درج کرائی گئی تھی کہ ان کے اسکول میں کچھ نازیبا اور دھمکی آمیز چاکنگ کی گئی ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک طالبہ کا سراغ لگایا جو اس جرم میں ملوث پائی گئی۔پولیس کا خیال ہے کہ طالبہ نے شرارتاً ایسا کیا ہے تاہم اس واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔