اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

Thursday, December 21, 2017

(قومی آواز ۔ نیو یارک)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 193 ممبران ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکا کے متنازع فیصلے پر ووٹ ڈالے۔

ترکی اور یمن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 128 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 9 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔