اونٹاریو پی سی پارٹی اسٹیٹس کی نشستوں میں اضافے کا فیصلہ، لبرل ارکان کا اظہار برہمی 

کینیڈا14 نومبر ، 2018
قومی آواز: ٹورنٹو
اونٹاریو پروگریسیو کنزرویٹیو حکومت کی جانب سے پارٹی اسٹیٹس کی نشستوں میں اضافے کے لئے قانونی طریقہ کار میں پیش قدمی پر لبرل ارکان اسمبلی نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عبوری لبرل رہنما جون فریزر کا کہنا ہے کہ یہ ان لاکھوں اونٹارین شہریوں کی توہین ہے جنہوں نے لبرلز کو ووٹ دئیے ہیں۔ اس فیصلے سے لبرل ارکان اسمبلی کو فنڈز کا نقصان ہو گا۔