این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ برنابی حلقے سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے

اتوار16 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ وینکوور
فیڈرل نیو ڈیموکریٹک پارٹی ترجمان کے مطابق پارٹی لیڈر جگمیت سنگھ برنابی حلقے سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ حلقے کے امید وار کے لئے ہونے والے پارٹی اجلاس میں متفقہ طور پر جگمیت سنگھ کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیاگیا۔ہفتے کو ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ وہ وینکوور میں مکانوں کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے ساتھ میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی اور ماحولیات کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے بھی حکمت عملی طے کریں گے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کنزرویٹیو اور لبرل دونوں پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے کا زمہ دار قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب کریں گے۔