’’خواتین کا احترام ہر حال میں لازم ہے‘‘،شاہ رخ کی بیٹوں کو نصیحت

January 13, 2017

قومی آواز مبئی۔

بالی وڈ کے کنگ خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کا احترام ہر حال میں لازم ہے، اگر ابرام اور آریان نے کسی خاتون کے ساتھ ہلکی سے بھی بد تمیزی کی تووہ بالکل برداشت نہیں کریں گے اور انہیں جان سے مار دیں گے۔

شاہ رخ خان نے خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کو خواتین کی عزت کرنی چاہیے۔

کنگ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں آریان اور ابرام کو خبردار کردیا ہے کہ کبھی کسی خاتون کو تکلیف نہ دینا، اگر ایسا ہوا تو وہ بالکل برداشت نہیں کریں گے اور انہیں جان سے مار دیں گے۔