داعش پاکستان میں منظم نہیں ہے: ترجمان دفتر خارجہ

قومی آواز ۔ اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کا شہری ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے دہشتگردی کے خاتمے کی ہرکوشش کی حمایت کرتے رہیں گے، داعش پاکستان میں منظم نہیں ہے اور اس حوالے سے ڈی جی آئی بی کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا بلکہ وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے گا۔نئے مقرر ہونے والے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنی پہلی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ کی تحقیقات کے خاتمے کا علم نہیں ہے اور بھارت نے اس حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا۔ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ بہتر طور پر بتاسکتی ہے۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی اس معاملے پر دونوں ممالک مسلسل رابطے میں ہیں۔ 4 ملکی گروپ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور کابل اجلاس میں روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذید جاننے کیلئے پڑھتے رہیں قومی آواز