شدید بارشیں،ٹورنٹو شہر میں سیلابی صورتحال،نارتھ یارک میں بجلی غائب،شہری پریشان

بدھ 8 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد ٹورنٹو شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ نارتھ یارک و دیگر علاقوں میں بجلی غائب ہونے سے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کینیڈا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد شہر میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے جبکہ الائینس ایونیو پر ریسکیو عملے نے ایک لفٹ میں پھنسے ہوئے دو افراد کو بچایا جہاں چھ فٹ پانی کھڑا تھا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی کے ریلوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور متعدد علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے بہت سی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں۔لیک شور بولیوارڈ،باتھورسٹ اسٹریٹ ،اسٹریچن ایونیو ودیگر روڈ پانی آجانے کی وجہ سے بندہیں۔