فریلینڈ لائزر ملاقات ناکام،مذاکرات جاری رکھنے کا عزم

جمعہ 07 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

سہہ فریقی ٹیکس فری تجارتی معاہدے نافٹا کے مزید تجدیدی مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں۔ جمعرات کوواشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکی تاہم کینیڈین وزیر خارجہ کرسشیا فریلینڈ کا کہنا ہے کہ مذاکرات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔امریکی وزیر تجارت رابرٹ لائزر کے ساتھ مذاکرت کے بعد فریلینڈ نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گو امریکہ کے سخت موقف کی وجہ سے مذاکرات کا اب تک کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکا ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ یہ مذاکرات جلد ہی نتیجہ خیز ثابت ہو ں گے۔ کئی ماہ سے جاری ان مذاکرات کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کا تمام معاملات پر اتفاق مشکل نظر آتا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں