قوم تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلے، آگے بہت اچھا وقت ہے: علی زیدی

منگل08 اکتوبر 2018
قومی آوازکراچی
ویب ڈیسک

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہےکہ قوم تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلے کیونکہ آگے بہت اچھا وقت ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ گیس کے نرخوں بڑھا دیئے؟

صحافی کے سوال پر علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکل پڑے گی، مشکل تو مجھے بھی پڑ رہی ہے اور یہ سب کو پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک عام آدمی کی طرح جواب دوں گا وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھاکہ تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، آگے بہت اچھا وقت ہے، قوم کے لیے مشکل وقت ہے، قوم تھوڑا صبر کرے۔