ٹرمپ انتظامیہ کوپاک بھارت تعلقات پرتشویش ہے, نکی ہیلی

April 03, 2017
قومی آواز نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کوپاک بھارت تعلقات پرتشویش ہے،امریکا کچھ ہوجانےکا انتظارنہیں کرےگابلکہ دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کرانے کے لیےکوشش کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکہ مذاکرات بھی کرے گا اور فعال کردار بھی ادا کرے گا اور اس کوشش میں سلامتی کونسل کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہئےاگر صدر ٹرمپ بذات خود ان کوششوں میں شامل ہوئے۔