ٹرک ڈرائیورجلد بازی نہ کرتا تو حادثہ نہ ہوتا،سعد رفیق

March 28, 2017
قومی آواز ۔ شیخوپورہ . وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پھاٹک پر عملہ موجود تھا ، ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک ریلوے ٹریک پر موجود تھا، ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتاتو حادثہ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس سے مسافروں کی جانیں بچالی گئیں،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

سعد رفیق نے کہا کہ نہایت افسوس ناک حادثہ پیش آیاہے، ہماری ترجیح ہے کہ مسافروں کو شیخوپورہ اسٹیشن منتقل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا۔

ہ امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس سے مسافروں کی جانیں بچالی گئیں،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

سعد رفیق نے کہا کہ نہایت افسوس ناک حادثہ پیش آیاہے، ہماری ترجیح ہے کہ مسافروں کو شیخوپورہ اسٹیشن منتقل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا۔