پچھلی جون میں آنے والا ٹورناڈو کینیڈا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورناڈو تھا، ویسٹرن یونیورسٹی ریسرچ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday April 28
ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک ریسرچ کے مطابق کینیڈا کے علاقے جنوبی کیوبک میں پچھلی جون کو جو ٹورناڈو آیا تھا وہ کینیڈا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورناڈو تھا لیکن خوش قسمتی سے اس سے نقصان بہت ہی کم ہو کیونکہ وہ ایسے علاقوں سے گزرا جہاں آبادی کم تھی۔۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔پر پڑھ رہے ھیں. ریسرچرز کا کہنا ہے کہ پہلے یہ خیال کیا گیا تھا کہ جون میں جنوبی کیوبک میں چار طوفان آئے تھے لیکن حالیہ ریسرچ کے مطابق وہاں سات اور طوفان بھی آئے تھے جن کو رپور ٹ نہیں کیا جا سکا تھا اس لئے اب ریکارڈ کے مطابق جون میں گیارہ طوفان ریکارڈ کئے گئے جو کہ بذات خود ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔