پیرس،مشتبہ شخص کی میوزیم میں گھسنے کی کوشش

February 03, 2017
قومی آواز۔ پیرس ۔
پیرس کے ایک میوزیم میںمشتبہ شخص نے سوٹ کیس کے ساتھ گھسنے کی کوشش کی،نہ رکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا۔

پیرس پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس چاقو بھی تھا۔پہلے اس نے میوزیم میں گھسنے کی کوشش کی ، پولیس کے روکنے پر نہ رکا تو پولیس اہلکار نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور میوزیم تک جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے۔