کبھی امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی،پیوٹن

March 30, 2017
قومی آواز ۔ ماسکو۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس نے کبھی امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، امریکا سے تعلقات جلد تعلقات بحال ہوجائیں گے، روس پر پابندیاں امریکا اور یورپ کی معیشتوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا میں روس کے بہت سے دوست ہیں، روس کے خلاف باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جن کے امریکا میں مفادات ہیں، مظاہرین کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، روس امریکا سے دوستانہ تعلقات بنانا چاہتا ہے۔

صدرٹرمپ سے ملاقات امریکا پر منحصر ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا الزام جھوٹ اور اشتعال انگیزی ہے، روس نے بہت عرصے قبل سائبر سیکیورٹی کی مشترکا کوششوں کی تجویز دی تھی لیکن امریکا نے انکار کر دیا تھا۔