کینیڈا پوسٹ کی جانب سے ہڑتالی ملازمین کو مشروط مراعات کی پیشکش

کینیڈا15 نومبر ، 2018
قومی آواز: ٹورنٹو

کینیڈا پوسٹ نے اپنے ہڑتالی ملازمین کو پیشکش کی ہے کہ وہ اگر ہڑتال ختم کر کے کام پر واپس آ جائیں توانہیں کچھ مراعات دی جا سکتی ہیں ۔ ان میں سالانہ دو فیصد تک تنخواہوں میں اضافہ اور بونس کے علاوہ دیگر مراعات شامل ہیں۔ یونین نے تاحال اس پر اپنے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ خوردہ فروش کمپنی ای بے نے وفاقی حکومت سے ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کی ہے