اونٹاریو میں کھلے کاروبار کی پالیسی اپنائیں گے، ڈگ فورڈ کا چیمبر سے خطاب

اتوار28 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

پریمیر ڈگ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اونٹاریو میں کھلا کاروبار پالیسی کا اعلان کر رہے ہیں ۔ اس پالیسی کے تحت سڑکوں اور شاہراہوں پر کاروباری بورڈ لگائے جائیں گے نیز بارڈر پر بھی ایک تشہیری مہم شروع کی جائے گی جس میں کاروباری حضرات کو اونٹاریو میں سرمایا کاری کی دعوت دی جائے گی۔ اس بات کا اعلان پریمیر ڈگ فور ڈ نے نیاگرا میں چیمبرآف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔