جمعہ14 ستمبر 2018 اونٹاریو حکومت کی جانب سے ٹورنٹو سٹی کونسل کی نشستیں کم کرنے کا بل پاس کرانے کے لئے اسمبلی کا اجلاس جلد منعقد ہو گا ۔اس سلسلے میں پریمیر ڈگ فورڈ نے کنزرویٹیو ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ سیشن کے اختتا م پر بل پاس کرانے کے لئے اجلاس میں شرکت کریں اور کوئینز پارک پہنچ جائیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . ترجمان کے مطابق وقت کی کمی کی وجہ سے نئے سیشن کا اجلاس ویک اینڈ پر منعقد ہونے کا امکان ہے تاکہ بل نمبر 31کو جلد از جلد پاس کرایا جا سکے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو